1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ماحولعالمی

زیادہ تر پلاسٹک ری سائیکل کیوں نہیں ہوتا؟

17 مارچ 2023

دنیا بھر میں صرف نو فیصد پلاسٹک ری سائیکل ہوتا ہے، جب کہ باقی کچرہ گاہوں میں جا ذخیرہ ہوتا ہے۔ پلاسٹک دنیا بھر میں آلودگی خصوصاً سمندری آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

https://p.dw.com/p/4Oqck
pollution of the atmosphere of the planet Earth and space
تصویر: NASA/Zoonar/picture alliance

ایک طرف یہ دعویٰ سامنے آتا ہے کہ پلاسٹک کو ری سائیکل کر کے سیارے پر پھیلتی تباہ کن آلودگی سے بچا جا سکتا ہےتاہم حقیقت یہ ہے کہ پلاسٹک کا صرف نو فیصد ہی ری سائیکل ہوتا ہے۔

پاکستانی اور آسٹریلوی ماہرین نے مقناطیسی پاؤڈر تیار کر لیا

 

امریکہ پلاسٹک سے آلودگی کا سب سے بڑا محرک ہے۔ گرین پیس کے مطابق سن دو ہزار اکیس میں امریکا میں پچاس ملین ٹن پلاسٹ کا صرف پانچ فیصد ری سائیکل ہوا۔

پلاسٹک بنیادی طور پر تیل اور گیس سے بنایا جاتا ہے، جب کہ یہی عناصر کاربن گیسوں کے اخراج کا ایک بڑا سبب بھی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ دو ہزار ساٹھ تک پلاسٹک کی پیداوار تین گنا ہو چکی ہو گی، جس کا بڑا حصہ سمندروں میں پھینکا جائے گا، جو سمندری حیات کے لیے شدید نوعیت کے خطرات کا باعث ہے۔

نیسلے اور ڈینون جیسے پلاسٹکپیدا کرنے والے بڑے اداروں کی جانب سے وعدے کیے جاتے ہیں کہ وہ پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں گے تاہم یہ وعدے کبھی ایفا نہیں ہوئے۔

پلاسٹک لابی اور آسٹریلیا سے اسپین تک سپرمارکیٹیں، بعض اوقات نہ صرف اپنی ذمہ داریوں کو فراموش کر دیتے ہیں بلکہ پلاسٹک کی مصنوعات واپس کرنے پر ڈپوزٹ کی رقم دینے میں بھی پس و پیش سے کام لیتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ بہت سے ممالک میں پلاسٹک کی بوتلیں واپس دینے پر ایک خاص رقم گاہک کو لوٹائی جاتی ہے جبکہ یہ بوتلیں ری سائیکل کی جاتی ہیں۔

تاہم ایک امید اب بھی قائم ہے۔ بین الاقوامی سطح پرپلاسٹک کی پیداوار، استعمال اور ری سائیکلنگ سے متعلق ضوابط بن رہے ہیں اور امید ہے کہ پلاسٹک کی ری سائیکلنگ میں اضافہ ہو گا۔ گو کہ فی الحال یہ راستہ افسانوی لگتا ہے۔

پلاسٹک دنیا بھر میں سات مختلف گریڈز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ یہ تمام اقسام ایک دوسرے سے الگ ہیں اور بناآسانی علیحدہ کی جا سکتی ہیں۔ پلاسٹک کی PET کہلانے والی قسم کو #1 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ #2 انتہائی کثیف پولیتھین کے حامل HDPE پلاسٹک کو کہتے ہیں۔ پلاسٹک کی یہ دونوں اقسام سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔

گرین پیس کے مطابق دیگر پانچ اقسام جمع تو کی جاتی ہیں تاہم ان کی ری سائیکلنگ کم ہی دیکھی گئی ہے۔

دھاتوں والا کوڑا کرکٹ زندگی کے لیے تباہ کن

PET پلاسٹک سب سے زیادہ ری سائیکل ہونے والا پلاسٹک ہیں جب کہ اس کی بائی پروڈکٹس کی مارکیٹ بھی بہت وسیع ہے اور اس سے بوتلیں، کھانے کے کنٹینر اور کپڑوں کے لیے فائبر بنایا جاتا ہے۔

مگر سخت پلاسٹک یعنی نمبر تین سے سات تک کی مارکیٹ بہت تھوڑی ہے اور اس کا خام مال اس کی ری سائیکلنگ کے خرچے سے بہت سستا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس تمام پلاسٹک کی ری سائیکلنگ نہیں ہوتی بلکہ ری سائیکلنگ کی بجائے نیا پلاسٹک پیدا کر لیا جاتا ہے۔

اشٹاؤٹ براؤن (ع ت ⁄ ش ر)